پمز میں زیرعلاج 40 سالہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی
Web Desk
23 September 2026
اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیرِ علاج 40 سالہ خاتون میں ایم پاکس (Mpox) وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت (NIH) نے شکریال سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد وائرس کی موجودگی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو چہرے پر جلد کے شدید متاثر ہونے پر گزشتہ ہفتے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
فی الوقت مریضہ کو پمز کے خصوصی انفیکشن کنٹرول یونٹ اور آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے، جہاں ان کی دیکھ بھال اور علامات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ قومی ادارہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خاتون کے خاندانی و تمام قریبی رابطوں (Contacts) کی ٹریسنگ کا عمل بھی شروع کر دیا ہے تاکہ آئندہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
28 October 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
28 October 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026