LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

سانحہ پمز کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر رپورٹ طلب

Web Desk

4 September 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پمز (PIMS) ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر کی جانب سے جاری کردہ اس حکم نامے میں تمام فریقین کو 15 دنوں کے اندر جامع رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، عدالت نے وزیر اعظم پاکستان کو پیش کی گئی تمام انکوائری رپورٹس بھی باقاعدہ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے اور کیس کی مزید سماعت 28 ستمبر 2026ء تک ملتوی کر دی ہے۔