انسانی اعضا اور پلیسینٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس میں چینی باشندوں سمیت ملزمان کی ضمانتیں خارج
Web Desk
17 July 2026
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت کے مقدمے میں ملوث ملزمان محمد وقاص، لی گانگکائی، وانگ باؤ اور پینگ فی گو کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج کرنے کا تفصیلی تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق، ایف آئی اے (FIA) نے اسلام آباد میں ایک چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں انسانی اعضا اور پلیسینٹا (Placenta) برآمد کیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ پلیسینٹا میں انسانی ڈی این اے (DNA) کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، اور چونکہ پلیسینٹا انسانی جسم کا حصہ ہے، اس لیے اس کی غیر قانونی تجارت ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید تحریر کیا کہ پلیسینٹا عام طور پر بیوٹی کریموں، اینٹی ایجنگ مصنوعات اور پلاسٹک سرجری کے انجیکشنز میں استعمال ہوتا ہے، اور اتنی بڑی مقدار میں اس کی برآمدگی واضح طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ عدالت نے مقدمے کو بادی النظر میں انتہائی سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026
بلڈ پریشر کی پرانی دوا بچوں کی خطرناک دماغی بیماری کی رفتار سست کر سکتی ہے
18 August 2026
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
18 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026