انسولین انجیکشن ماضی کا قصہ بننے کے قریب
Web Desk
27 March 2026
ٹوکیو: جاپان کی کوماموٹو (Kumamoto) یونیورسٹی کے محققین نے ذیابیطس کے علاج میں ایک ایسی بریک تھرو کامیابی حاصل کی ہے جس کا انتظار گزشتہ 100 برسوں سے کیا جا رہا تھا۔ ماہرین نے ایک ایسی دوا تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو خون میں گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ لگائے جانے والے انسولین انجکشنز کی ضرورت کو ختم کر سکتی ہے۔
انسولین کو گولی کی شکل دینا ہمیشہ سے ایک چیلنج رہا ہے کیونکہ یہ ایک پروٹین ہے جو جگر تک پہنچنے سے پہلے ہی معدے اور آنتوں کے تیزاب میں جذب ہو جاتا ہے۔ تاہم، جاپانی ماہرین نے اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے ایک خاص ‘سائیکلک پیپٹائڈ’ (Cyclic Peptide) کا استعمال کیا ہے، جو انسولین کو بحفاظت چھوٹی آنت تک پہنچانے اور وہاں سے خون میں شامل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چوہوں پر کیے گئے تجربات کے دوران محققین نے دو مختلف طریقہ کار اپنائے۔ ایک طریقے میں انسولین کو زنک کے ذریعے مستحکم کر کے پیپٹائڈ کے ساتھ جوڑا گیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف بلڈ شوگر لیول معمول پر آ گیا بلکہ صرف ایک خوراک سے مسلسل 3 دن تک انسولین کی سطح کو برقرار رکھنا ممکن ہو گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے مریضوں کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور گردوں کی خرابی، بینائی کے متاثر ہونے اور امراضِ قلب جیسی پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے گا۔ تاہم، عام مارکیٹ میں دستیابی سے قبل انسانوں پر بڑے پیمانے پر کلینیکل ٹرائلز کیے جائیں گے
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026