LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا یونان میں جنگلاتی آگ بجھاتے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، عملے کے 2 افراد ہلاک راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں: اسد قیصر آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب سوات میں دہشتگردی ناقابل برداشت، حکومت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے: حافظ نعیم الرحمان پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے: احسن اقبال سینٹکام کا ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی میں 35 جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ ایران، پاکستان تعلقات دماوند اور کے ٹو کی چوٹیوں جتنے بلند ہیں: ایرانی سفیر اوپیک پلس نے ستمبر میں تیل کی پیداوار بڑھانے کی منظوری دے دی سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 5 اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق، 23 زخمی پشاور میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے ہماری کسی ایک شکایت کا بھی جواب نہیں دیا: راجہ پرویز اشرف ہم آزادکشمیر میں جیت رہے تو کہا جا رہا دھاندلی ہوگئی: مریم اورنگزیب

کراچی میں پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

Web Desk

10 January 2026

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے فیڈرل گورنمنٹ ڈسپینسری سول ایوی ایشن میں شہر کے پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس جدید مرکز میں مریضوں کا علاج ٹیلی میڈیسن کے ذریعے کیا جائے گا، جہاں بیرونِ ملک موجود ماہر ڈاکٹر لائیو ویڈیو کال کے ذریعے مریضوں کا معائنہ کر سکیں گے۔

ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ سہولت خاص طور پر چھاتی، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر جیسے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بڑے اسپتالوں پر دباؤ کم کرنا اور عوام کو گھر کے قریب معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مریض بنانے کی فیکٹری بن چکا ہے، جہاں معمولی بیماریوں کے لیے بھی بڑے اسپتالوں کا رخ کیا جاتا ہے، جس سے نظامِ صحت پر غیر ضروری بوجھ پڑتا ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ حکومت بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنا رہی ہے تاکہ عوام کو قریبی سطح پر بہتر علاج میسر ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کا پہلا ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر ہے اور آئندہ مرحلے میں ملک بھر میں ایسے مزید مراکز قائم کیے جائیں گے۔

وزیرِ صحت نے ویکسینیشن اور پرائمری کیئر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ایک منصوبے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت اسلام آباد میں چھاتی، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کے 745 مریضوں کو 98 لاکھ روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جائیں گی۔