LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

2025 میں پی آئی سی پاکستان کے امراضِ قلب کے بڑے ہسپتالوں میں سرفہرست

Web Desk

2 January 2026

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سال 2025 میں پاکستان کے بڑے امراضِ قلب کے ہسپتالوں کی فہرست میں سرفہرست رہا۔ پی آئی سی نے ایک سال کے دوران 2 ہزار 538 دل کے آپریشن کیے، جن میں 316 بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز بھی شامل ہیں۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق او پی ڈی میں ایک لاکھ 27 ہزار 748 دل کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 22 ہزار 563 بچے شامل تھے۔ سال 2025 کے دوران 19 ہزار 583 مریضوں کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی گئیں جبکہ ایک ہزار 222 بچوں کے دل کے سوراخ ڈیوائس کے ذریعے بند کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایمرجنسی میں 23 ہزار 101 دل کے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ صحت کارڈ کے تحت 28 ہزار 115 مریضوں کو مفت انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی، دل کے آپریشنز اور دیگر علاج کی سہولیات دی گئیں۔

پی آئی سی میں جدید طبی سہولیات کے تحت بغیر سینہ چاک کیے 37 ٹاوی اور 3 مائٹرل کلپ سرجریز بھی کی گئیں۔ ہسپتال میں دیگر صوبوں کے علاوہ پڑوسی ملک افغانستان کے مریضوں کو بھی علاج کی سہولت فراہم کی گئی، جہاں تقریباً 1200 افغان مریضوں کا او پی ڈی میں علاج اور 200 سے زائد کی انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی اور دل کی سرجریز کی گئیں۔

سال 2025 میں پی آئی سی نے ایک دن میں 14 ٹاوی سرجریز کرکے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔