گردوں کی صحت کے لیے پانی پینا ضروری، ڈی ہائیڈریشن گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے
Web Desk
18 March 2026
گردوں کے امراض بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ان کا سامنا ہوتا ہے۔
گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں اور زہریلے مواد اور اضافی سیال کو جسم سے خارج کرتے ہیں جبکہ پوٹاشیم، سوڈیم اور دیگر اجزا کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ گردے ہارمونز بھی بناتے ہیں جو بلڈ پریشر اور ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تخمینہ لگایا گیا ہے کہ دنیا میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے سیال اور دیگر مواد جسم میں جمع ہونے لگتے ہیں۔ اس حوالے سے اکثر کہا جاتا ہے کہ پانی کم پینا گردوں کے امراض کا باعث بن سکتا ہے، اور یہ بات بالکل درست ہے۔گردوں کی اچھی صحت کے لیے روزانہ 2 سے 3 لیٹر (8 سے 12 گلاس) پانی پینا ضروری ہے۔ پانی خون کی شریانوں کو کشادہ رکھتا ہے، غذائی اجزا کو گردوں تک پہنچاتا ہے، اور زہریلے مواد کو جسم سے خارج کرتا ہے۔جب جسم پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو گردوں تک اجزا کی رسائی مشکل ہو جاتی ہے اور گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔ پانی کی کمی سے گردوں کی پتھری، پیشاب کی نالی میں سوزش، اور دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مناسب مقدار میں پانی پینے سے گردوں کی بیماریوں اور پتھری کے خطرات نمایاں حد تک کم ہو جاتے ہیں۔پیشاب کی رنگت سے بھی جسم میں پانی کی کمی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ شفاف یا ہلکی زرد رنگت صحت مند گردوں اور مناسب پانی کی مقدار کی نشانی ہے، جبکہ گہری رنگت پانی پینے کی ضرورت کی علامت ہے۔ماہرین کے مطابق اگر جسم میں پانی کی کمی ہو تو بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور گردوں کی جانب خون کی گردش متاثر ہوتی ہے، اس لیے مناسب مقدار میں پانی پینا عادت بنانا انتہائی ضروری ہے۔
البتہ اگر آپ گردوں کے امراض کے شکار ہیں تو پانی کی مقدار محدود کرنے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026