صبح آنکھ کھلتے ہی موبائل دیکھنے کی عادت صحت کے لیے نقصان دہ
Web Desk
13 March 2026
موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے جہاں زندگی سہل بنائی ہے، وہیں موبائل فون کے بے جا استعمال نے انسانی صحت کے لیے نئے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ حالیہ سروے رپورٹس کے مطابق تقریباً 84 فیصد صارفین صبح بیدار ہونے کے محض 15 منٹ کے اندر اپنا فون چیک کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ماہرینِ صحت نے اس عادت کو انسانی دماغ کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ عمل ذہنی دباؤ اور دن بھر کی تھکن کا باعث بنتا ہے۔
تحقیق کے مطابق انسانی دماغ بیداری کے وقت بتدریج ‘ڈیلٹا’ سے ‘الفا’ اور پھر ‘بیٹا’ اسٹیٹ (مکمل فعال حالت) میں منتقل ہوتا ہے۔ جب کوئی شخص آنکھ کھلتے ہی اسکرین دیکھتا ہے تو دماغ کو سکون کی حالت سے اچانک انتہائی متحرک حالت میں جانا پڑتا ہے، جس سے اعصابی نظام پر دباؤ بڑھتا ہے اور انسان چڑچڑے پن یا بے چینی کا شکار ہو جاتا ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ ذہنی توازن برقرار رکھنے کے لیے بیدار ہونے کے بعد کم از کم ایک گھنٹہ فون سے دوری اختیار کرنی چاہیے تاکہ دماغ قدرتی طور پر فعال ہو سکے۔ اسی طرح سونے سے قبل موبائل کا استعمال بھی نیند کے قدرتی چکر کو متاثر کر کے کئی جسمانی مسائل کو جنم دے رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026