LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی لگا دی روسی ہتھیار دنیا کے قابل اعتماد اور مؤثر ترین ہتھیاروں میں شامل ہیں، صدر پوتن ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا

غیر ملکیوں کو گردے فروخت کرنے والے گینگ کیخلاف شہری کے اغوا کا مقدمہ درج

Web Desk

25 February 2026

پنجاب میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری اور غیر ملکیوں کو گردے فروخت کرنے والے ایک خطرناک گینگ کے خلاف پولیس نے شکنجہ کس دیا ہے۔ ایک شہری کے اغوا اور اس کے اعضا نکالنے کی کوشش کے الزام میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نرس فردوس خالد اور سہیل شمیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ نرس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سہیل شمیم سے جسمانی ریمانڈ کے تحت تفتیش جاری ہے۔
متاثرہ شہری ارسلان کا عدالت میں دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کر لیا گیا ہے، جس میں اس نے گینگ کے ہاتھوں اغوا ہونے اور پیش آنے والے واقعات کی تصدیق کی ہے۔
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی سفارش پر مقدمے میں دفعہ 10، 11 اور 12 شامل کی گئی ہیں جو غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق ہیں۔
پولیس ڈاکٹر فاروق، حاجی شہزاد، نواب خان اور علی خان سمیت 5 نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ گینگ سادہ لوح شہریوں کو اغوا کر کے یا پیسوں کا لالچ دے کر ان کے گردے نکالتا تھا اور بھاری رقم کے عوض غیر ملکیوں کو فروخت کرتا تھا۔