LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

میڈیکل کے طلبہ کے لیے بڑی خبر: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کو 18 لاکھ روپے سے زائد سالانہ فیس کی وصولی سے روک دیا

Web Desk

2 April 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے لی جانے والی اضافی فیسوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ یہ درخواست رفاہ میڈیکل کالج کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ یمنیٰ یاسر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کالج انتظامیہ پی ایم ڈی سی کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل شفقت عباس تارڑ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجز کے لیے سالانہ فیس کی حد 18 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے، تاہم کالج انتظامیہ نے طالبہ کو 24 لاکھ روپے کا چالان بھیج دیا ہے، جو کہ غیر قانونی ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ کالج انتظامیہ کو اس حوالے سے درخواست بھی دی گئی لیکن انہوں نے اضافی فیس کی وصولی کا فیصلہ واپس نہیں لیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد نجی کالج انتظامیہ کو آئندہ سماعت تک 18 لاکھ سے زائد فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے پر وفاقی حکومت، پی ایم ڈی سی اور کالج انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ اس فیصلے سے ان ہزاروں طلبہ کو ریلیف ملنے کی توقع ہے جو نجی میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔