برطانیہ: فلاحی اداروں کیلئے عطیہ جمع کرنیوالے بے گھر پیانسٹ کو بالآخر گھر مل گیا
Web Desk
9 September 2026
لندن: ایک باصلاحیت بے گھر پیانسٹ، جو ایک دہائی سے زائد عرصے تک سڑکوں پر زندگی گزارنے کے باوجود موسیقی سے جڑا رہا اور اپنی پرفارمنس کے ذریعے مختلف فلاحی اداروں کے لیے تقریباً 40 ہزار پاؤنڈ جمع کرچکا ہے، بالآخر اپنے مستقل گھر میں منتقل ہوگیا۔
34 سالہ رائس وِن جونز اس وقت ایک چرچ پہنچے تھے جب وہ سڑکوں پر زندگی گزار رہے تھے۔ انہوں نے چرچ انتظامیہ سے درخواست کی کہ کیا وہ وہاں پیانو بجا سکتے ہیں۔ رائس کے مطابق موسیقی اور پیانو بجانا انہیں ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور پرسکون رہنے میں مدد دیتا ہے۔
چرچ میں اس رات ان کی پرفارمنس کے اختتام پر حاضرین نے کھڑے ہوکر انہیں داد دی۔ اس کے بعد بھی رائس نے مشکل حالات کے باوجود موسیقی کا سفر جاری رکھا اور مختلف مواقع پر اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کو متاثر کیا۔
اپنی موسیقی کے باعث وہ بعد ازاں ’’دی نائٹ چرچ پیانسٹ‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہوگئے۔ گزشتہ برس انہیں پرائیڈ آف برٹین ایوارڈز میں شرکت کا موقع ملا، جہاں ان کی ملاقات مختلف معروف شخصیات سے ہوئی۔
رائس کی موسیقی نے مختلف فلاحی اداروں کے لیے تقریباً 40 ہزار پاؤنڈ جمع کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
رائس ماضی میں برطانوی فوج میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اب ان کی زندگی نے ایک نیا موڑ لیا ہے اور وہ مغربی کارن وال میں کوسٹ لائن ہاؤسنگ کے زیر انتظام ایک نئے رہائشی منصوبے میں منتقل ہوگئے ہیں، جہاں انہیں بالآخر ایک مستقل گھر اور محفوظ ٹھکانہ مل گیا ہے۔
دہائیوں پر محیط مشکلات کے بعد رائس کی نئی زندگی کا آغاز امید، موسیقی اور مستقل گھر کے ساتھ ہوا ہے
متعلقہ عنوانات
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026
سانس لینے کی مخصوص مشقیں ذہنی کیفیت تبدیل کر سکتی ہیں: تحقیق
26 October 2026