وزیراعظم کے آئندہ دورۂ ڈیووس کی تیاریوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس،عالمی سرمایہ کاری اجاگر کرنے پر زور
Web Desk
29 December 2025
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کے آئندہ دورۂ ڈیووس سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی 19 سے 23 جنوری 2026 تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس-کلوسٹرز میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے مستقل نمائندہ جنیوا اور سینئر حکام نے شرکت کی، جبکہ ورلڈ اکنامک فورم کے مجوزہ پروگرام اور ایجنڈے پر وزیر خارجہ کو آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران عالمی رہنماؤں سے متوقع دو طرفہ ملاقاتوں، غیر ملکی سربراہانِ مملکت، حکومتوں اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سے روابط پر بھی مشاورت کی گئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہدایت دی کہ دورے کے دوران عالمی قیادت کے ساتھ روابط کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنایا جائے، نجی شعبے، کاروباری اور مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں اور پاکستان کی معاشی ترجیحات و سرمایہ کاری کے امکانات کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے دورۂ ڈیووس کے دوران وسیع میڈیا انگیجمنٹس اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت معاشی بیانیے کو اجاگر کرنے کی حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
متعلقہ عنوانات
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
4 October 2026
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
4 October 2026
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
4 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
4 October 2026
ایرانی بیلسٹک میزائلوں کا خوف، امریکی افواج آبنائے ہرمز سے 500 کلومیٹر دور چلی گئیں: ایرانی کمانڈر
4 October 2026
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
3 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
3 October 2026
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
3 October 2026