LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

صحت مند کولیسٹرول الزائمر کے خطرات میں اضافہ کرسکتا ہے، تحقیق

Web Desk

30 December 2025

یونیورسٹی آف پٹسبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اچھے کولیسٹرول (HDL-C) کی زیادہ مقدار مینوپاز کے بعد خواتین میں الزائمر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے۔ یہ تحقیق جرنل آف کلینکل اینڈوکرینولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہوئی ہے۔

محققین نے 503 خواتین کے خون کے نمونوں کا طویل المدتی تجزیہ کیا اور بتایا کہ مینوپاز کے بعد صرف ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار نہیں بلکہ اس کا معیار زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ایچ ڈی ایل کے ذرات کا معیار کم ہو سکتا ہے، جو دماغی صحت پر منفی اثر ڈالنے کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے مطابق وقت کے ساتھ خون میں بڑے سائز کے ایچ ڈی ایل ذرات کی تعداد بڑھ جاتی ہے، مگر یہ چھوٹے ذرات کے مقابلے میں کم مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ 2000 سے 2016 کے دوران خواتین کی یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ جن خواتین میں چھوٹے ایچ ڈی ایل ذرات اور فاسفولیپڈز (صحت مند چکنائی) کی مقدار زیادہ تھی، انہوں نے عمر بڑھنے کے باوجود یادداشت کے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی۔

ماہرین کے مطابق فاسفولیپڈز دماغی خلیات کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر سمر کا کہنا ہے کہ یادداشت میں کمی الزائمر کی ابتدائی علامات میں شامل ہے، تاہم صحت مند عادات—جیسے باقاعدہ ورزش، متوازن غذا، صحت مند وزن برقرار رکھنا اور سگریٹ نوشی سے پرہیز—ایچ ڈی ایل ذرات کے بہتر کام میں مدد دے سکتی ہیں۔