اپریل 2027 تک ڈبلیو ایچ او میچیورٹی لیول 3 حاصل کر لیں گے: مصطفیٰ کمال
Web Desk
15 July 2026
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان میں نمائندے نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں ڈریپ (DRAP) کے لیے ڈبلیو ایچ او میچیورٹی لیول 3 (ML-3) کی تصدیق حاصل کرنے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے وفاقی کابینہ کی جانب سے پاکستان کی پہلی قومی ویکسین پالیسی کی منظوری کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے لیے وفاقی وزیر کی قیادت کو سراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان اپریل 2027 تک کامیابی سے میچیورٹی لیول 3 کا درجہ حاصل کر لے گا، جس سے ملکی دواساز صنعت کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی ملے گی اور پاکستان کے لیے دنیا کے تقریباً 160 ممالک کی فارماسیوٹیکل مارکیٹوں کے دروازے کھل جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ہدف کی بروقت تکمیل اور وفاق و صوبوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کے لیے آئندہ چند روز میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026