LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا پمز کا دورہ، ڈاکٹرز نے شکایات کے انبار لگا دیئے

Web Desk

5 September 2026

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) اسلام آباد کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں شعبہ طب اور ڈاکٹرز نے ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی اور انتظامی غفلت سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے۔ دورے کے دوران ڈاکٹروں نے وزیر صحت کو بتایا کہ پمز کے آئی سی یو (ICU) میں صرف 10 بیڈز موجود ہیں جبکہ 2023ء سے مزید بیڈز کی فراہمی کی درخواستیں التوا کا شکار ہیں۔ مزید برآں آئی سی یو میں فائر فائٹنگ اور آگ بجھانے کے جدید آلات مکمل ناکارہ ہو چکے ہیں اور ایمرجنسی صورت حال میں محض سلنڈرز پر انحصار کیا جا رہا ہے۔