LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئی ایف ایف سی او کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور کاروبار وسعت دینے کا عزم سہیل آفریدی کو کسی نے گرفتار نہیں کیا، خود پولیس وین میں بیٹھے: عظمیٰ بخاری میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا حوثیوں کی پیش قدمی جاری، گریٹر اور لیسر حنیش جزائر پر قبضہ مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل ایس سی او انسداد دہشت گردی کونسل کا اجلاس، ایران پر نئے فوجی حملوں کی مذمت اشتیاق کی ہلاکت سے متعلق نئی ویڈیو نے واقعے کا رخ بدل دیا: عظمیٰ بخاری سعودیہ نے باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے اسرائیل سے مدد طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ فیلڈ مارشل سے لبنانی وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال پوتن کا یوکرین تنازع کے حل میں چین، بھارت کی معاونت کی پیشکش کا خیرمقدم امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ

خواجہ عمران نذیر کا میاں چنوں ہسپتال کا اچانک دورہ، 10 ڈاکٹرز کی تعیناتی کا اعلان

Web Desk

17 July 2026

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز (THQ) ہسپتال اور رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) تلمبہ کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی، فارمیسی، ایکسرے روم سمیت سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق براہ راست فیڈ بیک حاصل کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہسپتال کے لیے مزید ۱۰ ڈاکٹرز کی تعیناتی، جلد سی ٹی اسکین مشین کی فراہمی اور خانیوال میں رواں سال جدید کیتھ لیب (Cath Lab) قائم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے سویپرز اور سیکیورٹی گارڈز کو درپیش دیرینہ مسئلے پر تین روز کے اندر تنخواہیں دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیشِ نظر انہوں نے آر ایچ سی تلمبہ کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور سروس ڈیلیوری میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔