LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ذوالفقار علی بھٹو کا بمبئی جائیدادوں پر 9 سالہ قانونی معرکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، ساڑھے 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال کی رہائش گاہ آمد، خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت لاہور ہائیکورٹ کا نیا ججز روسٹر جاری، 2 نومبر سے 24 دسمبر تک بنچز مقدمات سنیں گے سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر پاکستان اور ایتھوپیا کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت: دفترِ خارجہ فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے

ہیئر ایکسٹینشنز میں سرطان سے جڑے کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف

Web Desk

14 February 2026

بالوں کو گھنا اور پرکشش بنانے کے لیے استعمال ہونے والی ہیئر ایکسٹینشنز میں صحت کے لیے نقصان دہ کیمیکلز کی موجودگی سامنے آئی ہے، جو کینسر اور دیگر سنگین مسائل سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس میں قائم سائلنٹ اسپرنگ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق، آن لائن فروخت ہونے والی 43 مشہور مصنوعات میں فلیم ریٹارڈنٹس، فیتھالیٹس، کیڑے مار ادویات، اسٹائرین، ٹیٹراکلوروایتھین اور آرگینو ٹنز جیسے خطرناک مادے پائے گئے۔

تحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر الیسیا فرینکلن کے مطابق، یہ کیمیکلز براہِ راست سر اور گردن کے قریب لگائے جاتے ہیں، اور اسٹائلنگ کے دوران فضا میں شامل ہو کر سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں، جس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کیمیکل سے پاک یا تصدیق شدہ محفوظ ہیئر ایکسٹینشنز کو ترجیح دیں اور فیشن کے دوران اپنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالیں۔