نوعمر بچوں کی یہ عادت ان کی صحت کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے!
Web Desk
3 December 2025
تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جو بچے 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون رکھتے ہیں، اُن میں موٹاپے، خراب نیند اور ڈپریشن کے امکانات کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی ٹیم کی جانب سے Pediatrics نامی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 10 ہزار سے زیادہ 12 سالہ بچوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے کچھ بچوں کے پاس اسمارٹ فون تھے اور کچھ کے پاس نہیں۔تحقیق کے مطابق جن بچوں کے پاس 12 سال کی عمر تک اسمارٹ فون تھا، اُن میں ڈپریشن کا خطرہ اُن بچوں کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ تھا جن کے پاس فون نہیں تھا۔ اسی طرح موٹاپے کے امکانات 40 فیصد اور ناکافی نیند کے امکانات 62 فیصد زیادہ پائے گئے۔ماہرین کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ جتنا جلدی بچہ اسمارٹ فون کا مالک بنتا ہے، اُس کی صحت پر منفی اثرات کا خدشہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے
متعلقہ عنوانات
گردوں کی خرابی کی 7 اہم علامات، انہیں نظرانداز نہ کریں
21 August 2026
کراچی میں ریبیز سے 11 سالہ بچہ جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
21 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026
روزانہ میٹھے مشروبات کا استعمال معدے کے کینسر کا خطرہ دگنا کر دیتا ہے
21 August 2026
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026