گورنر پنجاب کا اٹک میں شہید بینظیر بھٹو ڈائیلاسس اینڈ بلڈ بینک کا افتتاح
Web Desk
9 November 2026
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اٹک کی تحصیل جنڈ میں ‘شہید بینظیر بھٹو ڈائیلاسسز اینڈ بلڈ بینک’ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جہاں ابتدائی طور پر 6 ڈائیلاسسز مشینیں نصب کی گئی ہیں تاکہ مقامی مریضوں کو ان کی دہلیز پر گردوں کے علاج کی مفت سہولت میسر آ سکے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ محض لاہور میں بیٹھ کر پورے پنجاب کی ترقی کا دعویٰ کرنا درست نہیں کیونکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں اب بھی صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق سنجیدہ مسائل موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پینے کے آلودہ پانی کی وجہ سے عوام گردوں کی بیماریوں سمیت مختلف عوارض کا شکار ہو رہے ہیں، اس لیے صاف پانی کی فراہمی اور بنیادی طبی ڈھانچے کی بہتری پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ یہ نیا طبی مرکز اٹک اور گرد و نواح کے ان مریضوں کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوگا جنہیں باقاعدگی سے ڈائیلاسسز کی ضرورت رہتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج
9 November 2026
5300 برس قدیم انسانی باقیات سے گردے کی پتھری دریافت
9 November 2026
پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا
8 November 2026
سیوریج کے 29 نمونوں میں افغانستان سے آنے والے پولیو وائرس کی تصدیق
7 November 2026
وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام، ڈیڑھ لاکھ شہریوں کی ہیپاٹائٹس سی سکریننگ مکمل
6 November 2026
ذیابیطس کے علاج میں اہم پیشرفت، بغیر انسولین شوگر کنٹرول کرنے والی ڈیوائس تیار
6 November 2026
جی ایل پی ون ادویات سے ذیابیطس کا خطرہ 31 فیصد کم ہونے کا انکشاف
6 November 2026
’13 لاکھ روپے کا ایک سیرپ‘، جناح اسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی
6 November 2026