کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خبر، مفت ادویات کی فراہمی کیلئے حکومت نجی کمپنی سے معاہدہ
Web Desk
9 January 2026
اسلام آباد: کینسر کے مریضوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مفت ادویات فراہم کرنے کے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 741 مریضوں کو فی مریض ایک کروڑ روپے مالیت کی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس رقم میں 10 لاکھ روپے حکومتِ پاکستان جبکہ 90 لاکھ روپے نجی دوا ساز کمپنی روش فراہم کرے گی۔
وفاقی سیکریٹری صحت حامد یعقوب شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سہولت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کینسر کے مریضوں کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی کے مشترکہ تعاون سے پانچ سالہ معاہدہ طے پایا ہے، جس سے آئندہ برسوں میں ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ سہولت پمز اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد مختلف بیماریوں کے علاج کے باعث غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، جبکہ کینسر ایک مہنگا اور موذی مرض ہے جس پر پانچ سال میں اوسطاً 98 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 741 مریضوں کو تقریباً ایک کروڑ روپے تک مفت علاج فراہم کیا جائے گا، جبکہ مستقبل میں اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق اس اقدام سے پبلک پرائیویٹ شراکت داری پر اعتماد بحال ہوگا اور صحت کے شعبے میں مزید منصوبوں کی راہ ہموار ہو گی۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت پھیپھڑوں، جگر اور بریسٹ کینسر کے مریضوں کو سہولت دی جائے گی، کیونکہ کینسر جیسی بیماری پورے خاندان کو معاشی طور پر متاثر کر دیتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026