سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
Web Desk
22 December 2025
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس نمایاں اضافے کی بڑی وجوہات امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں حالیہ کمی کے بعد مزید کمی کی توقعات، محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب اور امریکی ڈالر کی کمزوری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 67 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ عالمی سیاسی و تجارتی کشیدگیاں، مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی بھرپور خریداری اور آئندہ برس شرح سود میں مزید کمی کی امید بھی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی کمزور پوزیشن کے باعث غیر ملکی خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہو گیا ہے، جس سے اس کی مانگ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ سرمایہ کار 2026 میں امریکی شرح سود میں دو مرتبہ کمی کی توقع کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ
12 September 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
11 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
11 September 2026
سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی
11 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی
11 September 2026
کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
11 September 2026
کمرشل قرض کی رقم موصول، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اضافہ
11 September 2026
پاکستانی بلیو اکانومی میں پیشرفت: سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
10 September 2026