LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء

امریکہ میں وزن کم کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی جی پی ایل ون اودیات سے لوگ بینائی سے محروم ہونے لگے

Web Desk

24 September 2026

امریکہ میں وزن کم کرنے اور ذیابیطس کے علاج کے لیے مقبول ہونے والی جی ایل پی ون (GLP-1) ادویات کے استعمال کے بعد بینائی متاثر ہونے کے واقعات سامنے آنے پر ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ 90 سے زائد متاثرہ افراد نے امریکی عدالتوں میں مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے خلاف مقدمات دائر کر دیے ہیں۔ متاثرین کا الزام ہے کہ ان ادویات کے استعمال سے ان میں ‘NAION’ (Non-Arteritic Anterior Ischemic Optic Neuropathy) نامی انتہائی نایاب بیماری پیدا ہوئی، جسے عام زبان میں ‘آنکھ کا فالج’ بھی کہا جاتا ہے اور یہ مستقل اندھے پن یا بینائی سے محرومی کا سبب بن سکتی ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ حتمی طور پر ثابت نہیں ہو سکا کہ یہ ادویات ہی اس بیماری کی براہِ راست وجہ ہیں۔ مختلف تحقیقاتی مطالعوں میں سے بعض نے اس خطرے میں معمولی اضافے کا اشارہ دیا ہے جبکہ دیگر مطالعوں میں ایسا کوئی واضح تعلق سامنے نہیں آیا۔ یورپی میڈیسنز ایجنسی (EMA) کے مطابق ذیابیطس کا شکار افراد جو یہ جی ایل پی ون ادویات استعمال کرتے ہیں، ان میں سے ہر 10,000 میں سے تقریباً 1 مریض کو بینائی کے اس مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔