گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کا پاکستان کا دورہ
Web Desk
10 July 2026
گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا اہم دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) میں انسدادِ پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کو ملک میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں، چیلنجز اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق، وفد نے پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور حکومتِ پاکستان کی مؤثر قیادت اور ٹھوس عزم کو سراہا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آئندہ چھ ماہ پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے انتہائی فیصلہ کن ہیں، جس کے لیے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات (Routine Immunization) کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ دورے کے دوران وفد نے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والی خواتین ہیلتھ ورکرز سے خصوصی ملاقات کی، ان کے تجربات سنے اور پولیو فری دنیا کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں ان کے کلیدی اور گراں قدر کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026