LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز

Web Desk

31 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت کے شعبے میں انقلابی وژن کی جانب ایک اور اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں جناح ہسپتال لاہور میں مفت گردہ پیوند کاری کی سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

جناح ہسپتال لاہور میں یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد پہلا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ مکمل کر لیا۔ 23 سالہ مریض عرفان کو ان کی خالہ نے گردہ عطیہ کیا، کامیاب آپریشن کے بعد مریض اور گردہ عطیہ کرنے والی خاتون دونوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے جبکہ صحت یابی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اس کامیاب آپریشن پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر طیبہ وسیم نے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے سرکاری سطح پر مفت گردہ پیوند کاری کی سہولت کے آغاز کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیا۔

انتظامیہ کے مطابق جناح ہسپتال میں مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت سے مستحق مریضوں کو مہنگے نجی علاج سے نجات ملے گی اور عوامی سطح پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔