LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

امریکا: گوشت کھانے والے خطرناک بیکٹیریا سے ایک اور ہلاکت

Web Desk

12 August 2026

امریکی ریاست فلوریڈا میں جان لیوا بیکٹیریا ‘وائبرو وُلنیفیکس’ (Vibrio vulnificus) کے باعث ایک اور شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد رواں سال ریاست میں اس خطرناک انفیکشن سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد دو ہو گئی ہے جبکہ اب تک 14 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ بیکٹیریا عموماً گرم سمندری یا کھارے پانی میں پایا جاتا ہے اور جسم پر موجود کھلے زخم کے آلودہ پانی سے لگنے یا کچی و نیم پکی سمندری خوراک (خصوصاً اوئسٹر) کھانے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

فلوریڈا محکمہ صحت اور طبی ماہرین کے مطابق یہ انفیکشن انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، جس سے جلد پر چھالے، ٹشوز کی تباہی، خون میں شدید انفیکشن اور سیپٹک شاک جیسی سنگین صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ بعض کیسز میں متاثرہ عضو کو کاٹنا پڑتا ہے یا مریض ایک سے دو دن میں دم توڑ جاتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرم موسم میں اس بیکٹیریا کے کیسز بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا کھلے زخم کے ساتھ سمندری پانی میں جانے سے گریز کریں اور کسی بھی لالی، سوجن یا بخار کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کریں۔