LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا یونان میں جنگلاتی آگ بجھاتے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، عملے کے 2 افراد ہلاک راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں: اسد قیصر آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب سوات میں دہشتگردی ناقابل برداشت، حکومت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے: حافظ نعیم الرحمان پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے: احسن اقبال سینٹکام کا ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی میں 35 جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ ایران، پاکستان تعلقات دماوند اور کے ٹو کی چوٹیوں جتنے بلند ہیں: ایرانی سفیر اوپیک پلس نے ستمبر میں تیل کی پیداوار بڑھانے کی منظوری دے دی سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 5 اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق، 23 زخمی پشاور میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے ہماری کسی ایک شکایت کا بھی جواب نہیں دیا: راجہ پرویز اشرف ہم آزادکشمیر میں جیت رہے تو کہا جا رہا دھاندلی ہوگئی: مریم اورنگزیب

سال 2026 کی پہلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری منعقد ہوگی

Web Desk

10 January 2026

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) نے اعلان کیا ہے کہ سال 2026 کی پہلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 2 فروری سے 8 فروری تک ملک بھر میں منعقد کی جائے گی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق قومی پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی تاکہ سرحد پار وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے، جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔ ساتھ ہی والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیو ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ بچوں کے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔

پولیو مہم سے متعلق مزید معلومات کے لیے شہری 1166 پر کال کر سکتے ہیں یا 0346-7776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیج سکتے ہیں۔