سونف کے پانی کا استعمال ہاضمے، میٹابولزم اور ہارمونل توازن کیلئے مفید قرار
Web Desk
29 December 2025
ماہرین صحت کے مطابق روزانہ سونف کا پانی پینا صحت کیلئے انتہائی مفید عمل ہے جو نظام ہضم کو مستعد، میٹابولزم اور ہارمونل توازن کو بہتر کرتا ہے
تحقیق کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں سادہ اور نباتاتی اشیا کا استعمال بڑھا رہے ہیں، سونف کے بیجوں کو چند گھنٹوں یا رات بھر پانی میں بھگو کر تیار ہونے والا یہ مشروف اب آہستہ آہستہ غذائیت کے ساتھ ساتھ سائنسی نقطۂ نظر سے بھی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونف کے بیج حیاتیاتی طور پر فعال مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں جو آہستہ آہستہ پانی میں تحلیل ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ جوشاندہ پاؤڈر یا عرق کے مقابلے میں نرم اور معتدل ہوتا ہے، اس کی کشش اس توازن میں پوشیدہ ہے کہ یہ عامل اور سکون بخش ہے، یہ جسم کو نہ صرف پانی فراہم کرتا ہے بلکہ ہلکی فزیالوجیکل تبدیلیاں بھی پیدا کرتا ہے۔
روزانہ سونف کا پانی پینے کے اثرات کو سمجھنے کیلئے ہاضمہ، میٹابولزم، ہارمونل نظام کی تنظیم اور جسم کے مجموعی رسپانس کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے، جن کے افعال میں اس کے ذریعے آہستہ آہستہ اور بتدریج تبدیلی آتی ہے۔
تحقیق کے مطابق سونف کا پانی جسم کے بہت سے ایسے خاموش افعال سے منسوب کیا جاتا ہے جو روزمرہ صحت کیلئے پس منظر میں کام کرتے ہیں، فوری یا انتہائی تبدیلیوں کے بجائے، اس کے اثرات عموماً طویل مدت کے استعمال سے بتدریج ظاہر ہوتے ہیں۔
اس تحقیقی رپورٹ نے انسانی جسمانی نظام کے ساتھ اس کے فائٹو کیمیکل اجزاء کے تعامل کو واضح کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، سونف کا پانی نظام ہضم کیلئے انتہائی مفید ہے، سونف کے بیجوں میں ضروری تیل کے اجزاء اینیتھول اور فینکون پائے جاتے ہیں جو معدے اور آنتوں کی عضلات پر اثر ڈالتے ہیں، یہ میٹابولک حالات کی بہتری اور بالواسطہ طور پر میٹابولزم پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ہارمونل بیلنس اور فلڈ ریگولیشن کے فرائض انجام دیتا ہے، سونف کے بیج ایسے جراثیم کش مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں جو سانس میں خرابی اور دانتوں کی بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو بھی ختم کرتے ہیں
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026