سانحہ پمز کے بعد وفاقی ہسپتالوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ متعارف کرانے کی تیاری
Web Desk
1 September 2026
اسلام آباد: پمز (PIMS) ہسپتال کے ناخوشگوار واقعہ کے بعد وفاقی وزارتِ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی اور آپریشنل نظام کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور میں موجود خامیوں کی نشاندہی، شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (PDA) کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل منیر سے اہم ملاقات کی، جس میں ہسپتالوں کے آپریشنز کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور مانیٹرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
منصوبے کے تحت ہسپتالوں کا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر مبنی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس جدید نظام کے ذریعے اے آئی (AI) ایجنٹس شہریوں کی شکایات موصول کریں گے اور ان کا خودکار انداز میں اندراج اور ازالہ ممکن بنائیں گے۔ حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ عوامی صحت کے شعبے میں جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
وائے کروموسوم کا ختم ہونا کینسر کی پہلی علامت ہو سکتا ہے: تحقیق
23 September 2026
ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم جاری: 2 روز میں 1 کروڑ 64 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیے گئے
23 September 2026
پمز میں زیرعلاج 40 سالہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی
23 September 2026
نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کے سکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید
22 September 2026
سالم اجناس پر مبنی غذا صحت کے لیے مفید قرار
22 September 2026
الزائمر کی ممکنہ بنیادی وجہ دریافت، نئی تحقیق میں اہم پیش رفت
22 September 2026
پنجاب کے میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 475 اضافی نشستیں بڑھانے کی تجویز
21 September 2026
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
21 September 2026