انسدادِ پولیو مہم 11 سے 24 مئی تک جاری رہے گی: مصطفیٰ کمال
Web Desk
24 April 2026
کراچی: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک نئی مہم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم 11 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گی۔ یہ اعلان انہوں نے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) سندھ کے کوآرڈینیٹر سے ملاقات کے دوران کیا، جہاں انہیں صوبے اور بالخصوص کراچی میں پولیو کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کراچی کی منتخب ہائی رسک یونین کونسلز میں یہ مہم 10 سال تک کے بچوں کے لیے ہوگی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔ جن علاقوں میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں، وہاں “ریڈ زون” حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے، جس کے تحت ویکسینیشن کوریج کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ سہراب گوٹھ جیسے حساس علاقوں میں نئی ڈسپنسری کے قیام پر کام جاری ہے، جہاں جلد طبی خدمات کا آغاز کر دیا جائے گا۔
مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مقامی علماء کرام، کمیونٹی لیڈرز اور سماجی شخصیات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ والدین کے اعتماد میں اضافہ کیا جا سکے۔مصطفیٰ کمال نے حکام کو ہدایت کی کہ مائیکرو پلاننگ کو مزید بہتر بنایا جائے اور کسی بھی وجہ سے ویکسین سے محروم رہ جانے والے (Refusal or Missed) بچوں کی نشاندہی کر کے انہیں ہر صورت قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں اور دور دراز دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور شہری سطح پر نئے ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026