LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

ایف بی آر کو ہدف کے حصول میں شارٹ فال کا سامنا

Web Desk

30 November 2025

دستاویز کے مطابق نظرثانی شدہ ٹارگٹ میں ایف بی آر کو جولائی سے نومبر تک 314 ارب روپے، نومبر میں حقیقی ہدف ایک ہزار 35 ارب کے ٹارگٹ میں 139 ارب جبکہ نومبر میں نظرثانی شدہ 995 ارب روپے کے ہدف میں تقریباً 96 ارب کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ایف بی آر کی جولائی سے نومبر تک مجموعی آمدن 4730 ارب روپے رہی، ایف بی آر نے نومبر کے دوران 896 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا ہے، جولائی سے نومبر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی آمدن ہدف سے کم رہی۔دستاویز کے مطابق جولائی سے نومبر انکم ٹیکس کی مد میں 2233 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، اسی عرصہ میں سیلز ٹیکس کی مد میں 1876 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔جولائی سے نومبر ایف ای ڈی کی مد میں 326 ارب اور جولائی سے نومبر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 548 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق جولائی سے نومبر انکم ٹیکس کا حقیقی ٹارگٹ 2367 ارب روپے اور سیلز ٹیکس کا حقیقی ٹارگٹ 1925 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔جولائی سے نومبر ایف ای ڈی کا حقیقی ٹارگٹ 332 ارب، پہلے پانچ ماہ کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کا حقیقی ٹارگٹ 519 ارب روپے مقرر تھا۔ذرائع نے بتایا کہ جولائی سے نومبر انکم ٹیکس کا نظرثانی شدہ ہدف 2317 ارب ، سیلز ٹیکس کا نظرثانی شدہ ٹارگٹ 1883 ارب ، ایف ای ڈی کا نظرثانی شدہ ہدف 326 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کا نظرثانی شدہ ہدف 519 ارب روپے مقرر کیا گیا۔نومبر میں انکم ٹیکس کی مد میں 403 ارب، سیلز ٹیکس کی مد میں 364 ارب جمع ہوئے، ایف ای ڈی کی مد میں 64 ارب، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 108 ارب جمع کئے گئے۔