فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کے میڈیکل سٹور سے ادویات چوری کا ڈراپ سین
Web Desk
19 March 2026
راولپنڈی: تھانہ مورگاہ کی حدود میں واقع فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے قیمتی ادویات اور انجکشن چوری ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ پولیس تحقیقات کے مطابق اس واردات میں اسپتال کا اپنا عملہ ہی ملوث نکلا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں اسپتال عملے کے 5 ارکان شامل ہیں جنہوں نے اپنے ایک بیرونی ساتھی کے ساتھ مل کر اسٹور سے قیمتی ادویات اور انجکشن چوری کیے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ادویات کی فروخت سے حاصل ہونے والی 1 لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعے کا مقدمہ اسٹور انچارج زکریا شعیب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی اس واقعے کے بعد سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026