LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

مشہور کمپنی کا بچوں کیلئے تیار کردہ دودھ مضر صحت نکلا، استعمال نہ کرنے کی ہدایت

Web Desk

7 January 2026

ایک معروف بین الاقوامی فوڈ کمپنی نے اپنے مخصوص بیبی فارمولا اور فالو آن فارمولا کو ممکنہ طور پر زہریلے مواد کی آلودگی کے خدشے کے پیش نظر متعدد ممالک سے واپس منگوانے (ریکال) کا اعلان کر دیا ہے۔

صحت کے متعلقہ اداروں اور کمپنی کی جانب سے جاری مشترکہ بیانات کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ فارمولا دودھ میں شامل ایک جزو کم عمر بچوں میں فوڈ پوائزننگ اور ہیضہ جیسی سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، جس کے باعث یہ احتیاطی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں فروخت کیے جانے والے مخصوص بیچز کو فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹایا جا رہا ہے۔ متاثرہ ممالک میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریا، ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی صحت اور بچوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے ممکنہ خطرے کے پیش نظر فوری کارروائی کی گئی۔

آفیشل نوٹسز کے مطابق خدشہ ہے کہ ان مصنوعات میں سیرولائڈ (Cereulide) نامی زہریلا مادہ موجود ہو سکتا ہے، جو بیکیلس سیریس (Bacillus cereus) بیکٹیریا کے بعض اسٹرینز سے پیدا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹاکسن جسم میں داخل ہونے کی صورت میں متلی، قے، شدید پیٹ درد، دست اور بعض کیسز میں ہیضہ جیسی علامات پیدا کر سکتا ہے، جو خصوصاً نوزائیدہ اور کم عمر بچوں کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

صحت کے حکام نے والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ بیچز کا فارمولا فوری طور پر استعمال کرنا بند کر دیں۔ والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ پیکنگ پر درج بیچ کوڈز کو بغور چیک کریں اور اگر ان کا فارمولا واپس منگوائے گئے بیچز میں شامل ہو تو اسے بچوں کو ہرگز نہ دیں۔

کمپنی نے صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ متاثرہ مصنوعات واپس کرنے پر مکمل رقم واپس کی جائے گی جبکہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ صحت کے اداروں کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر صارفین کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔