ماہرین نے ممکنہ نئی عالمی وباء سے متعلق خدشہ ظاہر کر دیا
Web Desk
3 February 2026
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہلک چیچک (اسمال پاکس) کے ختم ہونے کے بعد دنیا میں دیگر پاکس وائرسز عالمی وباء کا سبب بن سکتے ہیں۔
تیزی سے پھیلنے والا یہ وائرس، جسے طب میں ویریولا کہا جاتا ہے، عالمی ادارہ صحت کی ویکسین مہم کے بعد 1980 میں ختم کر دیا گیا تھا۔ موجودہ دور میں یہ وائرس صرف انتہائی محفوظ سیمپلز کی صورت میں ہائی سیکیورٹی لیبارٹریز میں موجود ہے اور ان کی تعداد بہت محدود ہے۔
سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ چیچک کے خاتمے کے بعد لوگوں میں دیگر پاکس وائرسز کے خلاف مدافعت میں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے آرتھوپاکس وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے وائرسز جیسے منکی پاکس، بوریل پاکس، بوفیلو باکس اور کیمل پاکس خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 20 ویں صدی میں چیچک کے سبب تقریباً 50 کروڑ افراد کی موت واقع ہوئی تھی، جس نے انسانی تاریخ میں مہلک وباؤں کا سنگین باب رقم کیا۔
متعلقہ عنوانات
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق
26 August 2026
سندھ میں رواں سال ملیریا کے 90 ہزار 853 کیسز رپورٹ
25 August 2026
بچوں کیلئے پنجاب کا پہلا برن یونٹ چلڈرن ہسپتال میں تیار
25 August 2026
حطار کے 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی بلند سطح: یونیسف رپورٹ
25 August 2026
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
23 August 2026