LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا کراچی: اسٹیٹ بینک کا بینکوں کے لیے کم از کم سرمایہ 20 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ، 2030 تک مہلت پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی قرارداد: بانی پی ٹی آئی کی رہائی، کے پی میں گورنر راج کے خاتمے اور آئینی بالادستی کا مطالبہ پی ٹی آئی کا 8 گھنٹے طویل پارلیمانی اجلاس: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مذمت، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کریں گے، بانی پی ٹی آئی تک رسائی اور گورنر راج پر مکمل حکمتِ عملی طے: بیرسٹر علی ظفر گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت تمام قومی معاملات پر کھل کر گفتگو کی: پی ٹی آئی چیف وہپ ملک عامر ڈوگر حوثیوں کا سعودی عرب کے دو فوجی طیارے تباہ کرنے، فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 4 پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے آبنائے ہرمز سے امریکی افواج کے انخلا کا ایرانی دعویٰ غلط ہے، امریکی سینٹکام روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال ایاز صادق کے چیمبر میں پیپلز پارٹی اور حکومتی وفود کی ملاقات، نئے بلز پر تحفظات کا اظہار امریکا کی مغربی ایشیا کو سکیورٹی ضمانتیں دینے میں ناکامی واضح ہوچکی: محسن رضائی پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت کو 10 روز کی مہلت دے رہے: حافظ نعیم الرحمٰن فیصلہ سنا چکے، سندھ کی قسمت کا فیصلہ یہاں کے عوام ہی کر سکتے ہیں: بلاول بھٹو

موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار آسان عادات

Web Desk

6 March 2026

دنیا بھر میں موٹاپا تیزی سے بڑھتا ہوا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جو ذیابیطس ٹائپ 2، امراضِ قلب اور کینسر جیسے خطرناک امراض کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔ تاہم ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق طرزِ زندگی میں چند سادہ تبدیلیاں اپنا کر وزن میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طرزِ زندگی میں 8 اہم تبدیلیاں اپنانے سے جسمانی وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس تحقیق میں 19 سال یا اس سے زائد عمر کے 20 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا۔ شرکاء کے جسمانی وزن، تمباکو نوشی کی عادات، جسمانی سرگرمیوں، نیند کے دورانیے اور غذائی عادات کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ درج ذیل عادات اپنانے سے وزن میں نمایاں کمی ممکن ہے:

متوازن اور صحت بخش غذا

باقاعدہ ورزش یا جسمانی سرگرمی

تمباکو نوشی سے پرہیز

روزانہ 7 سے 9 گھنٹے نیند

جسمانی وزن کی مسلسل نگرانی

کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنا

بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا

بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا

تحقیق میں شامل 2840 افراد نے ان عادات کو اپناتے ہوئے ایک سال کے دوران اپنے جسمانی وزن میں کم از کم 5 فیصد کمی کی، جسے ماہرین نے نمایاں کمی قرار دیا۔ جبکہ 17 ہزار سے زائد افراد میں وزن کی کمی اس سے کم رہی۔

محققین کے مطابق وزن میں نمایاں کمی لانے والے 77.6 فیصد افراد نے ورزش کو سب سے اہم عنصر قرار دیا۔ اس کے علاوہ پھل، سبزیاں، اناج، دالیں، گریاں، بغیر چربی والا گوشت، مرغی اور مچھلی پر مشتمل غذا بھی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ صرف کھانے کی مقدار کم کرنے یا سخت ڈائٹنگ سے زیادہ فائدہ نہیں ہوتا بلکہ اس سے دوبارہ وزن بڑھنے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ صحت مند عادات نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ دل کی صحت بہتر بنانے اور امراضِ قلب کے خطرے کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع کیے گئے ہیں