روزانہ انڈے کھانے سے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
Web Desk
5 February 2026
انڈے صحت کے لیے اہم متعدد ضروری غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جن میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی شامل ہے، اسی وجہ سے انہیں ناشتے کے لیے بہترین غذا قرار دیا جاتا ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انڈوں میں موجود ایک جز کولین دماغی عمر کی رفتار کو سست کرنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جرنل Aging and Disease میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد کے خون میں کولین کی سطح صحت مند وزن رکھنے والے افراد کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم پائی گئی۔
محققین کا کہنا ہے کہ جسم میں کولین کی کمی انسولین مزاحمت میں اضافے، ورم (Inflammation) اور جگر کے افعال میں خرابی کا باعث بن سکتی ہے، اور یہ تمام عوامل الزائمر جیسی دماغی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کے شکار افراد میں یہ منفی اثرات زیادہ شدت سے دیکھے گئے، جبکہ یہ بھی سامنے آیا کہ الزائمر کی علامات ظاہر ہونے سے کئی برس پہلے ہی جسم میں کولین کی سطح کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اگر کولین سے بھرپور غذاؤں، خصوصاً انڈوں، کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنایا جائے تو میٹابولک مسائل اور دماغی تنزلی کے خطرات میں کمی ممکن ہے۔
اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار نوجوان افراد کو شامل کیا گیا اور ان کے ڈیٹا کا موازنہ دماغی تنزلی میں مبتلا معمر افراد کے ڈیٹا سے کیا گیا۔ شواہد سے یہ بات سامنے آئی کہ جوانی میں میٹابولک تناؤ بعد کی زندگی میں دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
تاہم محققین نے واضح کیا کہ یہ نتائج ابھی حتمی نہیں ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ماہرین کے مطابق انڈوں کے علاوہ کلیجی، گوبھی، بیج، مونگ پھلی، گوشت، مرغی، مچھلی، دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات بھی کولین کے اچھے ذرائع ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026