ماحول دوست سرمایہ کاری پاکستان کے معاشی مستقبل کی ضمانت،وفاقی وزیر
Web Desk
4 November 2025
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے سے معاشی استحکام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی اور ماحول دوست سرمایہ کاری پاکستان کے معاشی مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حکومت کی توجہ کا محور ہے اور اب سرمایہ کاری کا نیا رجحان ماحولیاتی استحکام کی سمت بڑھ رہا ہے۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ حکومت پائیدار سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، جبکہ عالمی سرمایہ کاری بھی تیزی سے کم کاربن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس قابلِ تجدید توانائی، زرعی استحکام اور گرین مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ حکومت سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود حکومت نے ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے اور سبز سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کے مطابق کاروباری ادارے، اسٹارٹ اپس اور جامعات پائیدار ترقی کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، اور ایسے معاشی ماڈلز کی ضرورت ہے جو معیشت اور ماحول دونوں کے لیے مفید ہوں۔قیصر احمد شیخ نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار صنعتوں کا قائد بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ان کی قیادت میں پائیدار سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،
2 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
2 October 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
1 October 2026