عالمی ادارۂ صحت نے کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وبا کی صورتحال کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا
Web Desk
23 May 2026
ایبولا وائرس کا پھیلاؤ: عالمی سطح پر ہنگامی صورتحال نافذ، پاکستان میں ایئرپورٹس ہائی الرٹ
عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے افریقی ممالک کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس کی حالیہ وبا کے پیشِ نظر عالمی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی (ہنگامی صورتحال) نافذ کر دی ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت پاکستان کے مطابق، ایبولا وائرس کا حالیہ پھیلاؤ فی الحال صرف کانگو اور یوگنڈا تک ہی محدود ہے اور افریقہ سے باہر دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک میں اب تک اس کا کوئی بھی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ متاثرہ افریقی ممالک کے ساتھ پاکستان کے انتہائی محدود سفری روابط ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں اس وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے؛ بلکہ پاکستان یا اس کے پڑوسی ممالک میں اب تک تاریخ میں کبھی بھی ایبولا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تاہم ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کی روشنی میں پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے عالمی صورتحال کے پیشِ نظر ملک بھر میں فوری حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو متعدی وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اور موثر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، جس کے تحت ملک بھر کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ اور نگرانی کے نظام کو مزید سخت اور مؤثر کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ صحت اور قومی ادارۂ صحت (NIH) اس صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام صوبوں اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کی باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ این آئی ایچ کے پاس ایبولا وائرس کی بروقت تشخیص کی مکمل لیبارٹری صلاحیت موجود ہے اور اسے تمام ضروری طبی انتظامات برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزارتِ صحت نے افریقی ممالک کا سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روانگی سے قبل متعلقہ ممالک کی طبی و سفری گائیڈ لائنز کا لازمی مطالعہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026
خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
15 September 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کا خودکشی کے خیالات سے تعلق کا انکشاف
15 September 2026
خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر
15 September 2026
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026