LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے: گورنر کے پی بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا واضح احکامات نہ ملنے پر ڈی آئی خان قافلہ واپس بلایا، تصادم نہیں چاہتے: علی امین گنڈاپور آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر

الزائمر کی جلد تشخیص ممکن، دماغ میں نئی علامت دریافت

Web Desk

12 January 2026

سنگاپور: سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے الزائمر کی جلد تشخیص کے حوالے سے اہم پیش رفت کر لی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دماغ میں پھیلی ہوئی پیری واسکولر اسپیسز الزائمر کی ابتدائی علامات سے مضبوط تعلق رکھتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب خون کی شریانوں کے گرد نکاسی کا نظام متاثر ہوتا ہے تو اعصابی فضلہ جمع ہونے لگتا ہے، جو بعد ازاں دماغی افعال کو متاثر کرتا ہے۔ یہی تبدیلی ایم آر آئی اسکینز کے ذریعے باآسانی دیکھی جا سکتی ہے۔

تحقیق کے شریک مصنف جسٹن اونگ کا کہنا ہے کہ الزائمر کی بروقت تشخیص سے یادداشت کی کمزوری، سوچنے کی رفتار میں کمی اور مزاج میں تبدیلی جیسے مسائل کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ تحقیق ایشیائی آبادی پر مبنی ہے، جو الزائمر سے متعلق عالمی تحقیق میں موجود ایک اہم خلا کو پُر کرتی ہے اور مستقبل میں سادہ ایم آر آئی اسکینز کو الزائمر کی ابتدائی تشخیص کا مؤثر ذریعہ بنا سکتی ہے۔