ملک میں معاشی بدحالی کی وجہ سے موجودہ ماڈل عوام کو نہیں چلا سکتا: مزمل اسلم
Web Desk
15 December 2025
کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن میں ڈویزیبل پول کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے جبکہ ورٹیکل اور ہاریزنٹل ڈسٹری بیوشن کمیٹی کی قیادت بلوچستان کے پاس ہوگی، فاٹا مرجر اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کمیٹیوں کو خیبرپختونخوا ہیڈ کرے گا، مشیر خزانہ کے پی نے مزید بتایا کہ پاکستان کی شرح نمو گزشتہ سال تاریخ کی کم ترین سطح پر رہی، بیروزگاری 7 فیصد تک پہنچ چکی ہے، 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے اور رواں سال بھی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب ڈالر ہوچکا ہے اور موجودہ معاشی ماڈل 25 کروڑ عوام کے لیے قابل عمل نہیں، معاشی بدحالی کی بڑی وجہ ہائی ٹیکس ریٹ ہے، آئی ایم ایف کی دوسری جائزہ رپورٹ آچکی ہے جس کے تحت 54 شرائط کے بعد مزید 11 نئی شرائط عائد کی گئی ہیں، چینی سے بنی اشیا پر ایف ای ڈی لگے گی، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 5 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جس کا 80 فیصد بوجھ عوام برداشت کر رہے ہیں، اینٹی کرپشن کے ملازمین کو اپنے اثاثے پبلک کرنا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس پالیسی اور گورننس پر سنجیدگی سے بات کرنی چاہیے، آئی ایم ایف کے مطابق ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا مگر آئندہ پانچ چھ سال تک سخت معاشی حالات رہیں گے، 2026 میں غربت، مہنگائی اور ٹیکسوں میں مزید اضافہ ہوگا، مہنگائی جون میں 8.6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے اور بجلی عام لوگوں کے لیے مزید مہنگی ہوگی، انہوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پنجاب میں 51 لاکھ، سندھ میں 26 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 22 لاکھ، بلوچستان میں 4 لاکھ اور اسلام آباد میں 21 ہزار افراد مستفید ہو رہے ہیں، ایک تازہ سروے کے مطابق پولیس اور سرکاری افسران کی رشوت سے متعلق شکایات سب سے زیادہ سندھ اور پنجاب میں ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کرپشن انڈیکس میں سب سے نیچے ہے، کے پی کے کی دستک ایپ نے عالمی سطح پر بہترین گورننس ایپ کا ایوارڈ جیتا ہے، انہوں نے کہا کہ آج مانیٹری پالیسی کا اعلان ہوگا، سود کی شرح 11 فیصد ہے، سود کی ادائیگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ 15 سے 20 دنوں میں مہنگائی کا نیا راؤنڈ متوقع ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید مندی
29 July 2026
سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہو گیا
29 July 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ
29 July 2026
ایکس کی بڑی پیشکش : صرف اسکرولنگ سے ہزاروں ڈالر کمائیں
28 July 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس منفی زون پر بند
28 July 2026
دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا
28 July 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
28 July 2026
پاور سیکٹر کا گردشی قرض 1740 ارب روپے تک پہنچ گیا
28 July 2026