اسموگ کے باعث، سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری
Web Desk
9 December 2025
وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی “اسموگ” کے باعث،سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر ڈی ایچ او نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے
ضلعی محکمہ صحت کی جاری ایڈوائزری میں ،بچوں، بزرگوں اور دائمی مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کوغیر ضروری بیرونی سرگرمیاں محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں سموگ کے دوران کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے، دھوئیں سے بچاؤ اور ماسک کے استعمال اور پر زور دیا گیا ہے۔ شہریوں کو کہا گیا کہ آنکھوں میں جلن کی صورت میں صاف پانی سے دھوئیں ،سانس میں دشواری یا شدید علامات پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔ اسموگ کے اوقات میں ٹریفک اور گاڑیوں کے استعمال میں کمی کی اپیل بھی کی گئی ہے
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026