LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر

کرپٹو ریگولیشن میں نمایاں پیش رفت کے باعث پاکستان عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا

Web Desk

28 December 2025

پاکستان جدید ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جس کے باعث ترقی کی نئی جہتیں روشن ہو رہی ہیں۔ کرپٹو ریگولیشن میں نمایاں پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان عالمی سطح پر مرکزِ نگاہ بن گیا ہے۔

پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ابوظہبی بٹ کوائن کانفرنس 2025 کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان کا کرپٹو وژن واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ مستقبل کے مالیاتی نظام کا بنیادی ستون سمجھتا ہے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ 240 ملین آبادی اور 70 فیصد نوجوان قوت رکھنے والا پاکستان صرف روایتی معیشت پر انحصار نہیں کر رہا بلکہ ڈیجیٹل معیشت کے ایک نئے ماڈل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا ہدف نوجوانوں کو محض صارف نہیں بلکہ ڈیجیٹل تخلیق کار اور نئی معیشت کے معمار بنانا ہے۔

چیئرمین ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا کہ پاکستان غیر منظم کرپٹو مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق شفاف اور سرمایہ کار دوست نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحات کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے تین ستونوں پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے، جس کی بنیاد وضاحت، مرحلہ وار نفاذ اور ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر نگرانی پر رکھی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اہم کرپٹو ایکسچینجز کے لیے عبوری لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ مائننگ، ٹوکنائزیشن اور فنٹیک کے پائلٹ پروجیکٹس بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں آئندہ چند برسوں میں مائننگ، ٹوکنائزیشن اور ویب 3 ڈیولپمنٹ کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کے پاس 20 گیگاواٹ سے زائد اضافی بجلی موجود ہے جسے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیجیٹل ایکسپورٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق بٹ کوائن پاکستانی عوام کے لیے بچت، مالی شمولیت اور بین الاقوامی ادائیگیوں کے مسائل کا ایک مؤثر حل بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومتی وژن اور جامع اصلاحات پاکستان کی بٹ کوائن اور ڈیجیٹل معیشت کو ترقی کی ایک نئی سمت دے رہی ہیں، جو مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔