کراچی: جناح اسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے جدید سینٹر کا افتتاح
Web Desk
3 August 2026
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جناح اسپتال کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے جدید اوپیائیڈ ایگونِسٹ مینٹیننس تھراپی (OAMT) سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ یہ سینٹر ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ عملے کی زیرِ نگرانی مریضوں کو بتدریج نشے سے نجات، طبی کونسلنگ اور مکمل بحالی کی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے ایچ آئی وی (HIV) اسکریننگ کے عمل کو تیز تر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کیسز کو سامنے لا کر بروقت علاج ممکن بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جناح اسپتال میں غفلت کے باعث مریض کی جان جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی اور شفاف انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
متعلقہ عنوانات
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026
کراچی ایئرپورٹ: فضائی مسافروں کے لیے لازمی نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
14 September 2026
وزیراعظم آفس نے ادویات کی مقامی خریداری کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے
14 September 2026
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026