حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کی جانب سے ویکسینیٹرز کو جدید سیل فون فراہم
Web Desk
4 April 2026
کراچی کے ضلع وسطی میں ای پی آئی سندھ کے تحت ویکسینیٹرز میں ڈیجیٹل امیونائزیشن رجسٹری (SEIR) کے جدید موبائل فونز تقسیم کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور ڈیجیٹل بنیادوں پر مضبوط بنانا ہے تاکہ بچوں کی بروقت ویکسینیشن اور درست ڈیٹا اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ موبائل فونز پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ راج کمار کی جانب سے فراہم کیے گئے، جبکہ کورونا وبا کے دوران بھرتی کیے گئے ویکسینیٹرز کو بھی اس سہولت میں شامل کیا گیا جو اب باقاعدہ طور پر پروگرام کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر فرقان نبیل خان نے ویکسینیٹرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنائیں۔
تقریب میں ڈاکٹر عروہ، ڈاکٹر علیزہ، ڈاکٹر ثمرین اور کاظم رضوی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے، جنہوں نے اس اقدام کو صحت عامہ کے نظام میں بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026