ڈنمارک میں تاریخ رقم، ماں سے بچے میں ایچ آئی وی منتقلی کا خاتمہ، ڈبلیو ایچ او کی تصدیق
Web Desk
3 April 2026
کوپن ہیگن / جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنم گیبریسیس نے ڈنمارک کی اس کامیابی کو عوامی صحت کے لیے ایک درخشاں مثال قرار دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، ڈنمارک نے 2021 سے 2024 کے دوران ایچ آئی وی کی منتقلی روکنے کے تمام سخت اہداف حاصل کیے، جن میں حاملہ خواتین کی 100 فیصد ٹیسٹنگ اور متاثرہ ماؤں کا بروقت علاج شامل ہے۔
یورپ کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ہینس ہینری پی کلوگ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ڈنمارک کے “یونیورسل ہیلتھ کوریج” ماڈل کا نتیجہ ہے، جہاں ہر حاملہ خاتون کو بغیر کسی امتیاز کے اعلیٰ معیاری طبی سہولیات میسر ہیں۔ ڈنمارک اب ایچ آئی وی کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس بی اور آتشک (Syphilis) کے خاتمے کے لیے بھی کوشاں ہے تاکہ “ٹرپل ایلیمینیشن” کا عالمی اعزاز حاصل کر سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: پیدائش سے پہلے بچے کی کامیاب سرجری، نقص رحمِ مادر میں ہی درست کر دیا گیا
5 August 2026
جدید پولٹری فارمنگ خطرناک بیکٹیریا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے، انتباہ
5 August 2026
کولیسٹرول کم کرنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق اہم انکشاف!
5 August 2026
پروٹین کی کم مقدار طویل عمر میں مددگار ہو سکتی ہے: تحقیق
3 August 2026
کراچی: جناح اسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے جدید سینٹر کا افتتاح
3 August 2026
جگر 80 فیصد تک متاثر ہونے پر بھی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، ماہرین نے خبردار کردیا
3 August 2026
خیبر پختونخوا: 1ہفتے میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ
3 August 2026
دانتوں میں کیڑا روکنے کا آسان علاج دریافت
1 August 2026