اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں واضح کمی، انسداد مہم مزید تیز
Web Desk
22 November 2025
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے خلاف جاری کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے، اور انتظامیہ کے مطابق شہر صفر ڈینگی کیسز کے ہدف کے قریب پہنچ رہا ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں صرف تین نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ انسپیکشن ٹیموں نے مجموعی طور پر 26 ہزار سے زائد مقامات کا معائنہ کیا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 309 حساس پوائنٹس پر فوگنگ کی، اور انسپیکشن کے دوران 36 مقامات پر لاروا کی موجودگی کی تصدیق کے بعد فوری طور پر صفائی کی گئی۔ تمام ڈیٹا کو ایک جامع سسٹم میں جمع کر کے آئندہ حکمتِ عملی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ہسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں صرف نو ڈینگی مریض زیر علاج ہیں اور تمام کی حالت مستحکم ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ مربوط کوششوں، مسلسل انسپیکشن اور بروقت فوگنگ کے نتیجے میں کیسز میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی آپریشن کو سختی سے جاری رکھا جائے، اور شہریوں پر زور دیا کہ گھروں اور اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بغیر وقفے کے جاری رہے گی، جبکہ شہری تعاون کو کامیابی کی بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈریپ کا دوا ساز کمپنیوں کو ریکارڈ درست کرنے کے لیے آخری موقع
8 September 2026
پی ایم ڈی سی کا اہم فیصلہ، افغان طلبہ کو اپنے ملک جانے کی ہدایت
8 September 2026
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم
8 September 2026
ٹھٹھہ میں بجلی کے تاروں سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
8 September 2026
درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے
8 September 2026
گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں
8 September 2026
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
8 September 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ہمراہ
8 September 2026