جسم میں پانی کی کمی کا عندیہ دینے والی نشانیاں
Web Desk
23 February 2026
انسانی زندگی کے لیے پانی بنیادی ضرورت ہے، لیکن اس کی معمولی سی کمی بھی جسمانی اور دماغی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ بالخصوص رمضان المبارک میں سحر و افطار کے درمیان طویل وقفے کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جسم میں صرف 1 سے 2 فیصد پانی کی کمی بھی روزمرہ کے افعال میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔
ڈی ہائیڈریشن کی اہم علامات جنہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے:
سانس میں بو اور منہ کا خشک ہونا: پانی کی کمی سے لعاب دہن (Saliva) کم بنتا ہے، جس سے منہ میں بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں اور سانس میں بو پیدا ہوتی ہے۔ اگر افطار کے بعد پانی پینے سے یہ بو ختم ہو جائے تو یہ واضح اشارہ ہے کہ جسم پانی مانگ رہا تھا۔
پٹھوں کا اکڑنا (Muscle Cramps): سوڈیم اور پوٹاشیم جیسے اہم منرلز کی کمی سے پٹھے کھچاؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ مسئلہ صرف کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ عام چہل قدمی کرنے والوں کو بھی پیش آ سکتا ہے۔
سر درد اور دماغی ٹشوز کا سکڑنا: محققین کے مطابق پانی کی کمی سے دماغی ٹشوز عارضی طور پر سکڑ جاتے ہیں، جو سر درد یا آدھے سر کے درد (Migraine) کی شکل میں سامنے آتا ہے۔
پیشاب کی رنگت میں تبدیلی: یہ ڈی ہائیڈریشن کو جانچنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ گہرا زرد رنگ پانی کی شدید کمی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ شفاف یا ہلکا پیلا رنگ اچھی ہائیڈریشن کی علامت ہے۔
بھوک کا دھوکا: دماغ کا وہ حصہ جو بھوک کو کنٹرول کرتا ہے، وہی پیاس کا سگنل بھی دیتا ہے۔ اگر کھانے کے فوراً بعد بھوک لگے، تو یہ درحقیقت پیاس ہو سکتی ہے۔
مستقل تھکاوٹ اور غنودگی: پانی کی کمی سے خلیات تک توانائی کی ترسیل سست پڑ جاتی ہے، جس سے انسان تھکا تھکا محسوس کرتا ہے اور نیند کا معیار بھی متاثر ہوتا ہے۔
بچاؤ کی تدبیر:
رمضان میں افطار سے سحر کے درمیان وقفے وقفے سے پانی پیئیں اور ایسی غذاؤں (پھل اور سبزیاں) کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو تاکہ دن بھر جسم میں توانائی برقرار رہے۔
متعلقہ عنوانات
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026
سانس لینے کی مخصوص مشقیں ذہنی کیفیت تبدیل کر سکتی ہیں: تحقیق
26 October 2026
وزیراعظم 27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفیٰ کمال
26 October 2026
فرانس: شمونڈا وائرس سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس ، مریض ہلاک
25 October 2026
پاکستان میں تین دہائیوں میں پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کمی ہوئی: عائشہ رضا فاروق
24 October 2026
بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
24 October 2026
لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق
24 October 2026
عطائی کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق، ملزم گرفتار
23 October 2026