پنجاب کے ہر ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب قائم کرنے کا فیصلہ
Web Desk
10 January 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں جدید کارڈیک کیتھ لیب قائم کرنے کے منصوبے پر عملی پیش رفت شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں جھنگ، میانوالی اور روہاڑی میں کارڈیک کیتھ لیبز کو جلد فعال کر دیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیتھ لیبز فنکشنل کی جائیں گی۔
کارڈیک کیتھ لیبز میں انجیوگرافی، انجیو پلاسٹی اور پرائمری پی سی آئی جیسی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے دل کے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج میسر آ سکے گا۔ منصوبے کے تحت ہارٹ ایمرجنسی کی صورت میں 60 سے 90 منٹ کے اندر ہسپتال پہنچنے والے مریض کی جان بچانا ممکن ہو سکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ضلعی کارڈیالوجی مراکز میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور تربیت یافتہ طبی عملے کی تعیناتی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ہر ضلع میں قائم ہونے والی اسٹیٹ آف دی آرٹ کیتھ لیبز میں عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج فراہم کیا جائے گا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہارٹ اٹیک ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو اب دور دراز بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، اور 90 منٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکز پہنچنے سے قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی۔ انہوں نے ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ اور کارڈیک ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ضلعی کارڈیک کیتھ لیبز میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کے لیے خصوصی پے پیکیج دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید کیتھ لیبز میں علاج سے نہ صرف امراض قلب کی پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہوگا بلکہ ضلعی سطح پر سہولیات کی فراہمی سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بھی کم ہوگا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں کیتھ لیبز قائم ہوں گی اور دل کے امراض کا علاج ممکن ہوگا، تاہم حکومت پنجاب نے یہ وعدہ کر لیا ہے کہ صوبے کے ہر شہری کو معیاری اور بہترین علاج کی سہولت اس کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
11 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026
شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
10 September 2026
بہت زیادہ گرم چائے پینے والے افراد خبردار، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
10 September 2026
پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور
9 September 2026