LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

پنجاب میں انٹر اویسکولر سرجری کی جدید تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ

Web Desk

3 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے دل کے علاج میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر نعیم طاہر خیلی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں جدید کارڈیالوجی سہولیات کے فروغ، جدید آلات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی تربیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے انٹراویسکولر سرجری کے لیے جدید طبی آلات کی خریداری کے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ماہر ڈاکٹرز اس جدید تکنیک کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں کو تربیت فراہم کریں گے تاکہ عالمی معیار کے مطابق علاج ممکن بنایا جا سکے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن ہارٹ سرجری کا جدید، محفوظ اور کم خطرناک متبادل ہے، جس میں خون کی نالی میں ایک چھوٹے سے سوراخ کے ذریعے انجیوپلاسٹی، اسٹنٹ اور ابلیشن جیسے علاج کیے جاتے ہیں، جس سے مریض جلد صحت یاب ہو جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں امراضِ قلب کے اس جدید طریقۂ علاج کو متعارف کروانے کے لیے عملی اقدامات کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ چلڈرن ہسپتال، نشتر ہسپتال اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں کو بھی خصوصی تربیت دینے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو عالمی معیار کی صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جدید طبی ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کے مریضوں کے علاج میں انقلاب لایا جائے گا۔