LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور

کریٹکل منرلز اینڈ مائنز میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف ممالک کو شامل کرنے کا فیصلہ

Web Desk

8 January 2026

پاکستان نے اہم معدنیات (کریٹیکل منرلز) اور مائنز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف ممالک کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان امریکا کے ساتھ ساتھ چین، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کو بھی کریٹیکل منرلز اور مائننگ سیکٹر میں انگیج کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس کیا، جس میں معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے مواقع، عالمی شراکت داری اور پاکستان کے ممکنہ کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل 2026 میں پاک منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کاروں، معدنیاتی کمپنیوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔ فورم کا مقصد پاکستان کے معدنی وسائل، پالیسی فریم ورک اور سرمایہ کاری کے مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ رواں ماہ ریاض میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھی پاکستان شرکت کرے گا، جہاں پاکستان کی 13 سرکاری اور نجی منرل کمپنیاں فورم کا حصہ بنیں گی۔ اس فورم کے ذریعے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط مضبوط کرے گا اور معدنی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کریٹیکل منرلز میں سرمایہ کاری نہ صرف ملکی معیشت کے استحکام میں مدد دے گی بلکہ پاکستان کو عالمی سپلائی چین میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے قابل بھی بنائے گی۔