ملکی برآمدگان،نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ
Web Desk
24 November 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں برآمدات کے فروغ اور ایکسپورٹ پالیسی میں اصلاحات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی برآمدگان پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی خصوصی ہدایت جاری کی۔
وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ (EDF) کا گزشتہ پانچ سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنڈ میں موجود رقم کو صرف برآمدات بڑھانے، تحقیق و ترقی، برآمدی شعبے کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور جدید سہولتوں کی فراہمی پر ہی خرچ کیا جائے۔ ساتھ ہی EDF کے تحت جاری تمام اسکیمز اور پروگرامز کا بھی علیحدہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے مؤثر استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے ایک موزوں اور اہل چیئرمین کا انتخاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ EDF کا غیر متعلقہ اور غیر منطقی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر اور پروموشن کو وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے کردار کا اصلاحاتی جائزہ لینے اور اس کی ازسرِ نو تشکیل کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں ذیلی ورکنگ گروپ کی چیئرپرسن مصدق ذوالقرنین نے شعبے سے متعلق تحقیق کے بعد تیار کردہ تفصیلی سفارشات پیش کیں۔ وزیراعظم نے ورکنگ گروپ کی کارکردگی کو سراہا اور سفارشات پر مثبت غور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے کامرس جام کمال، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت خزانہ اظہر بلال کیانی، چیئرمین SIFC اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی
متعلقہ عنوانات
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان
13 October 2026
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13 October 2026
ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ
13 October 2026
15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں پر 25 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ
13 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
13 October 2026
پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری
13 October 2026
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ
13 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ
13 October 2026